تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
29 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:5

پاکستان میں مڈل کلاس افراد کی تعداد 6 کروڑہے، پائڈ

پاکستان میں مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد 6 کروڑ ہے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائڈ) کی ایک سروے رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب میں مڈل کلاس افراد کا تناسب 37 فیصد اور سندھ میں 29 فیصد ہے۔مجموعی طور پر پنجاب میں مڈل کلاس افراد کا تناسب سب سے زیادہ جبکہ بلوچستان میں سب سے کم ہے۔



پائڈ سروے رپورٹ کے مطابق ملک کے شہری علاقوں میں مڈل کلاس افراد کی تعداد کے حوالے سے صوبہ سندھ سب سے آگے ہے۔ پنجاب کے شہری علاقوں میں 55 فیصد اور بلوچستان کے شہری علاقوں میں 50 فیصد جبکہ خیبر پختونخوا کے شہری علاقوں میں مڈل کلاس افراد کا تناسب 49 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔



اعدادو شمار کے مطابق پنجاب کے دیہی علاقوں میں مڈل کلاس افراد کی تعداد 24 فیصد، خیبر پختونخوا 22 فیصد جبکہ صوبہ سندھ اور بلوچستان میں مڈل کلاس افراد کی تعداد کا تناسب 17 فیصد ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.