30 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:17
سکھر:بلائنڈ ڈولفن کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری،تعداد 25 ہو گئی
دریائے سندھ میں پائی جانے والی ایک اور بلائنڈ ڈولفن ہلاک ہوگئی ۔مرنے والی ڈولفن کی تعداد پچیس ہو گئی۔ محکمہ وائلڈ لائف کی خاموشی سے ڈولفن کی نسل کو شدید خطرات لاحق ہو گئے۔
دریائے سندھ میں پائی جانے والی دنیا کی نایاب نسل کی بلائنڈ ڈولفن کی ہلاکتیں بد ستور جاری ہیں ۔ سکھرکے مقام پر ایک اور بلائنڈ ڈولفن مردہ حالت میں پائی گئی ہے ۔جس کے بعد رواں سال مرنے والی ڈولفن کی کل تعداد پچیس ہو گئی ہے۔بلائنڈ ڈولفن کی اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے باوجود محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے ڈولفن کی حفاظت کے لیے کوئی اقدامات نہیں کئے ہیں ۔جس سے نایاب نسل کی اس مچھلی کی نسل کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔