31 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:52
فلپائن: دنیا کی سات ارب آبادی ایک بچی نے پوری کی
دنیا کی آبادی میں ہر سال آٹھ کروڑ افراد کا اضافہ ہورہا ہے۔ دنیا کی آبادی سات ارب سے تجاوز کرگئی ہے۔ سات اربواں بچہ ایک بچی کی شکل میں منیلا کے ایک سرکاری ہسپتال میں پیدا ہوا ہے ۔ اس بچی کانام دانیکا مے تما چو رکھا گیا ہے اس بچے کی مان کا نام کمیلے دلورا ہے۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے نمائندوں نے بچی اور اس کی ماں سے ملاقات کی اور اقوام متحدہ کی جانب سے چیک پیش کیا فلپائن کی حکومت نے بچی کے لئے اسکالر شپ اور بچی کے والدین کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے ۔
خاندانی منصوبہ بندی کی کوششوں کے باوجود دنیا کی آبادی انتہائی تیز رفتاری سے بڑھ رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق صدی کے آخرتک دنیا کی آبادی دوگنی ہوجائےگی اور میسروسائل کم ہوسکتے ہیں۔ پاکستان کاشمار آبادی میں تیز ی سے اضافے والے ممالک کی فہرست میں ہوتا ہے۔ اور ایک اندازے کے مطابق پاکستان کی آبادی دوہزار پچاس تک تینتیس کروڑ تک پہنچ جائےگی۔تیزی سے بڑھتی آبادی سے بچوں کو معیاری تعلیم، خوراک اور دیگر وسائل میں کمی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔