31 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:16
ماسکو : شرابی ڈرائیور نے سترہ کاروں کو ٹکر مار دی
روس کے دارالحکومت ماسکو میں شرابی ڈرائیور نے تباہی مچا دی سترہ کاروں کو ٹکر مارنے کے بعد ایک دفتر کے دروازے سے جا ٹکرایا۔ واقعہ ماسکو کے مرکزی علاقے میں پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار کار سوار نے خوفناک طریقے سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے تباہی مچا دی۔
پولیس نے بہت دور تک تعاقب کرنے کے بعد اس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ڈرائیور نشے میں دھت تھا، ٹی وی کیمروں نے یہ سنسنی خیز لمحات براہ راست نشر کئے جنہیں لاکھوں ناظرین نے اپنے ٹی وی سیٹس پر دیکھا۔