تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
2 نومبر 2011
وقت اشاعت: 5:45

امریکی ماڈل کا قذافی سے متعلق ہمدردانہ بیان، ملازمت سے فارغ

امریکی ماڈل کو لیبیا کے سابق حکمران کرنل قذافی کے بیٹے سے متعلق ہمدردانہ بیان دینے پر ملازمت سے فارغ کر دیا گیا

تئیس سالہ امریکی ماڈل اور اداکارہ ونیسا ہیسلر اٹلی کی ایک بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی میں ملازمت کرتی تھیں۔



انہوں نے سماجی ویب سائٹ پر کرنل قذافی کے بیٹے معتشم کے بارے میں مثبت تاثرات کا اظہار کیا اور ہمدری جتائی۔ جس پر اطالوی جریدے نے ایک رپورٹ شایع کی جس میں یہ انکشاف کیا گیا کہ ونیسا کے قذافی کے بیٹے سے چار سالہ تعلقات تھے۔۔جب کہ امریکی ماڈل کا کہنا ہے کہ وہ چونتیس سالہ معتشم سے تعلقات ختم کرنے کے بعد کبھی نہیں ملیں لیکن ان کے دل میں معتشم کے لیئے ہمدری ہے۔



ان تاثرات پر ونیسا کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ۔سرت میں باغیوں نے چوبیس اکتوبر کو معتشم کو ان کے والد سمیت قتل کر دیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.