تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:56

چین میں شادی مسئلہ بن گئی

چین میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کیساتھ شادی کیلئے موزوں جوڑوں کی تلاش بھی ایک مسئلہ بن گئی ہے۔ اب حکومت نے اس معاملے میں مداخلت کا فیصلہ کیا ہے ۔



چین میں شادی کیلئے لڑکیاں زیادہ اور لڑکے کم پڑگئے ہیں جبکہ روزانہ ہزاروں طلاقیں بھی مسئلہ بن گئی ہے۔ حکومت نے شادی میں نوجوانوں اور والدین کو معاونت فراہم کرنے کیلئے خود آگے آنے کا فیصلہ کیا ہے۔



اس ضمن میں شنگھائی میں حکومت کی طرف سے ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں دس ہزار لڑکوں اور لڑکیوں کو ملاقات کا موقع فراہم کیا گیا تاکہ وہ اپنی پسند کے مطابق جیون ساتھی چن سکیں۔ یہاں پہنچنے والوں کی عمریں بائیس سے پینتیس سال کے درمیان تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.