18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:59
فرانس : ہالی ووڈلیجینڈالزبتھ ٹیلر کے جواہرات کی نمائش
فرانس میں ہالی ووڈلیجینڈالزبتھ ٹیلر کے جواہرات کی نمائش کی گئی ۔ ہالی ووڈپر طویل عرصے تک چھائی رہنے والی حسن کی ملکہ الزبتھ ٹیلر کی زندگی پر غور کیا جائے تویہ راز افشاں ہوتا ہے کہ جواہرات ان کاجنون تھا۔
فلموں کے علاوہ قیمتی زیورات ان کی زندگی کا خاص حصہ تھے۔الزبتھ ٹیلر کو چاہنے والوں کے لئے ان کی جیولری کو نیویارک میں نیلام کیاجو منہ مانگی قیمت میں فروخت ہوئے۔اس ذوق و شوق کو دیکھ کر الزبتھ کی جیولری کو فرانس میں نمائش کے لئے پیش کیا گیا۔ڈھائی ملین ڈالرزکی لاگت کے زیورات میں نگینوں جڑا خوبصورت تاج اور موتیوں سے سجا ہار اور انگوٹھیاں منظرعام پرلائیں گئیِ