18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:58
کیلی فورنیا : جڑواں بچیاں آپریشن کے بعد عوام کے سامنے پیش
امریکا میں پیدائشی طور پر جڑی بچیوں کو کامیاب آپریشن کے بعد عوام کے سامنے پیش کیا گیا، اب وہ عام بچوں کی طرح کھیل کود میں حصہ لیتی ہیں۔ کیلی فورنیا کے شہر پالو الٹو میں بچیوں کی والدہ کی خوشی دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی بیٹیاں انجیلیکا اور انجیلینا اب مکمل طور پر صحت مند ہیں۔ وہ عام بچوں کی طرح کھیل کود میں حصہ لیتی ہیں ۔ کار کی سیٹ پر بیٹھتی ہیں اور چلنا بھی سیکھ رہی ہیں ۔
دونوں بچیوں کے جسم کا نچلا حصہ پیدائشی طور پر ایک دوسرے سے جڑا تھا ۔ بیس ڈاکٹروں پر مشتمل امریکی ٹیم نے یکم نومبر کو دس گھنٹے کے آپریشن کے بعد دونوں بچیوں کو علیحدہ کیا تھا ۔