18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:59
مغربی بنگال: چیتے نے ناکوں چنے چبوا دیئے
بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں ایک چیتے نے جنگلات کے پولیس اہلکاروں کو ناکوں چنے چبوا دیئے۔
مغربی بنگال کے جنگلات میں قائم چائے کے باغات میں چیتا گھس آیا ۔ جس نے جنگلات کو برباد کیا سو کیا وہاں کی آبادی کو بھی خوف میں مبتلا کر دیا۔
انتظامیہ کی جانب سے بھیجی گئی پولیس نے چیتے کو پکڑنے کی کئی تدابیر اپنائیں اور بالاخر کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد اس پھرتیلے چیتے کو قابو کر کے بھیگی بلی بنا دیا ۔ اس دوران اسے معمولی زخم بھی آئے۔محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ چیتے کو جلد ہی نیشنل پارک منتقل کر دیا جائے گا۔ جہاں اسے کچھ دن رکھ کر جنگل میں چھوڑ دیا جائے گا۔