18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 14:0
گوگل:آن لائن میوزک ڈاؤن لوڈ اسٹور کی نئی سروس لان
گوگل نے اپنے ہم عصروں سے مقابلے کےلیئے ایک بار پھر کمر کس لی ہے۔ معروف سرچ انجن نے آن لاین میوزک ڈاؤن لوڈ اسٹورکی نئی سروس لانچ کرکے ایپل ،ایمیزون اورفیس بک کےلیئےمشکلات پیدا کر دی ہے۔
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں رنگارنف تقریب ہوئی جس میں معروف سرچ انجن گوگل کی انتظامیہ نے اپنی سروس میں نئے اضافے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔اس نئی سروس سے امریکا کے صارفین کوئی بھی میوزک البم یا ویڈیو خرید سکیں گے۔ ساتھ ہی صارفین روزانہ کی بنیاد پر کوئی ایک گانا مفت ڈاؤن لوڈ بھی کرسکیں گے۔