18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 14:47
اسرائیل کی ایک چوتھائی آبادی خط غربت سے نیچے
اسرائیل کی تقریباً 25 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔ یہ بات نیشنل انشورنس انسٹیٹیوٹ کی طرف سے 2010ء میں جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں بتائی گئی ہے جبکہ یہ تعداد 2009ء کی تعداد کے مقابلے میں بہتر ہوئی ہے۔
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ اسرائیل کے 1.77 ملین لوگ یا 24.4 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے جن میں 837,000 بچے بھی شامل ہیں۔ 2009ء کے مقابلے میں اعدادوشمار میں معمولی سی بہتری ہوئی کہ 2009ء میں یہ اوسط 25 فیصد تھی۔ خاندانوں کے حوالہ سے اعدادوشمار کے مطابق 433,000 خاندانی یونٹ 19.8 فیصد غربت میں زندگی گزار رہے ہیں جوکہ 2009ء کی 20.5 فیصد کے مقابلے میں معمولی سے بہتر ہے۔