تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
19 نومبر 2011
وقت اشاعت: 4:57

روشنی سے تیز سفر کا تجربہ دوبارہ کامیاب

یورپی سائنسدانوں نے روشنی سے تیز سفر کے تجربو کو کامیابی سے دوبارہ دہرایا ہے، سرن تجرگاہ میں نیوٹرینو ذرات نے روشنے سے تیز سفر کیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ستمبر میں جوہری تحقیق کی یورپی تجربہ گاہ سرن سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں نے دعوٰی کیا تھا کہ انہوں نے تجربات کے دوران ایسے سب اٹامک ذرات کا پتہ چلایا ہے۔ جو روشنی سے زیادہ رفتار سے سفر کرتے ہیں۔



اس تجربے کے دوران روشنی کی رفتار کے ساتھ سفر کرنے والے نیوٹرینوز کو سرن لیبیاٹری سے اٹلی میں سات سو کلو میٹر کے فاصلے پر واقع گران ساسو لیبیاٹری بھیجا گیا تھا۔ تاہم نیوٹرینو کی واپسی روشنی کی رفتار سے ایک سیکنڈ پہلے ہوئی۔ اب انہی سائنسدانوں نے اپنے اس تجربے کو بہتر انداز میں سرانجام دیا ہے۔ اور ان کا کہنا ہے کہ اس دوران نیوٹرینو ذرات نے روشنی سے زیادہ تیزی سے سفر کیا۔اس تجربے کو اوپرا کا نام دیا گیا ہے۔ اور اس مرتبہ سائنسدانوں کی ٹیم نے بیس مرتبہ یہ تجربہ دہرایا اور نتیجہ ہر مرتبہ ایک سا رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.