تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
19 نومبر 2011
وقت اشاعت: 15:6

آج حادثات سے بچائو کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

دنیا بھر میں آج ٹریفک حادثات میں ہلاک ہونے والوں کا عالمی منایا جا رہا ہے۔ ٹریفک حادثات میں ہلاک ہونے والوں کا عالمی دن عالمی ادارہ صحت کی جانب سے دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔اس کا مقصد عالمی برادری میں ٹریفک حادثات کو ایک اہم مسئلہ کی حیثیت سے اجاگر کرنا ہے تاکہ ٹریفک حادثات میں انسانی جانوں کے ضائع ہونے کے نقصانات سے بچا جا سکے۔



عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال کم از کم تیرہ لاکھ افراد ٹریفک حادثات میں موت کا باعث بنتے ہیں ۔یہاں تک کہ برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا، پاکستانی نامور شاعرہ پروین شاکر، مصری شہزادہ ڈوڈی فریڈ اور بھارتی منسٹر راجیش پائلٹ جیسی نامور شخصیات بھی ٹریفک حادثات کا شکارہویں۔



پاکستان میں بھی ٹریفک حادثات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی بنیادی وجہ دوران ڈرائیونگ لاپرواہی، تیز رفتاری، موبائل فون کا استعمال اور ٹریفک قوانین پرعمل نہ کرنا ہے۔



اعدادو شمار کے مطابق مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والوں میں پیدل چلنےوالے سائیکل سوا راور موٹر سائیکل سوار لوگ قابل ذکر ہیں جبکہ گاڑیوں میں نوجوانوں کی بڑی تعداد سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کی وجہ سے حادثات کا شکار ہو جاتی ہے۔یہ دن ہمیں سانحہ کلر کہار کی بھی یاد دلاتا ہے جس کے نتیجے میں 45بچے اور بڑے لقمہ اجل بنے۔یہ دن ہمیں اپنی ذمہ داریاں یاد دلاتا ہے تاکہ تمام متعلقہ ادارے روڈ سیفٹی کے لیے مر بوط کوششیں اور ہنگامی منصوبہ کی طرح اقدامات کریں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.