21 نومبر 2011
وقت اشاعت: 16:9
آج پاکستان اور دنیا بھر میں ماہی گیروں کا عالمی دن منایاگیا
دنیا بھر کی طرح آج پاکستان میں بھی ماہی گیروں کا عالمی دن منایا گیا۔ اس دن کے حوالے سے کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں فشر فوک کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔
اس تقریب میں صوبائی وزیر برائے فشریز زاہد بوگڑی نے بھی ماہی گیروں سے خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے ماہی گیروں کی بھلائی کے لئے بہت سے اقدامات اٹھایے ہیں ، جبکہ ماہی گیروں کی آبادی کو ایک سو گھر فراہم کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے۔