21 نومبر 2011
وقت اشاعت: 17:0
بھارت: دس سال کے دوران چودہ ہزار زیر حراست افراد قتل
بھارت میں قائم ایشین سینٹر فار ہیومن رائٹس (اے سی ایچ آر) نے اپنی رپورٹ "ٹارچر ان انڈیا2011 میں کہا ہے کہ بھارت میں 2001سے 2010 تک پولیس حراست کے دوران 14,231افرادکو ہلاک کیا گیا ہے۔
قتل کے ان واقعات میں 1,504پولیس اور 12,231جوڈیشل کسٹڈی کے دوران پیش آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران روزانہ چار افراد کی اوسط سے لوگوں کو دوران حراست قتل کیا گیا ہے جو انتہائی تشویشناک ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ زیادہ تر ہلاکتیں براہ راست تشدد سے پیش ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ اے سی ایچ آر کو فوج کے ریکارڈ تک دسترس حاصل نہیں ہے جس سے فوج کے تشدد سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ظاہر نہیں کی گئی ہے۔اے سی ایچ آر کے ڈائریکٹر سوہاس چاکما نے کہا کہ قتل کے ان واقعات میں 99.99 لوگوں کو حراست میں لینے کے 48گھنٹوں کے اندر نا قابل برداشت تشدد کر کے قتل کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق دوران حراست زیادتی بھی تشدد کی ایک بدترین مثال ہے۔