22 نومبر 2011
وقت اشاعت: 4:17
بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کا 769واں عرس
برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرکے 769ویں عرس مبارک کی ابتدائی تقریبات آج سے شروع ہورہی ہیں۔
بابا فرید کے عرس کی تقریبات 15روز جاری رہیں گی۔ بہشتی دروازہ دو دسمبر کی شب کھولا جائے گا۔ جو مسلسل پانچ راتوں تک کھولا جاتا ہے۔ رسومات کی ادائیگی سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی کریں گے۔
عرس بابا فرید الدین مسعود گنج شکر ؒ پر اندرون و بیرون ملک سے لاکھوں عقیدت مند ہر سال شرکت کرتے ہیں۔ اس سال بھی دس سے بارہ لاکھ زائرین کی آمد متوقع ہے۔