تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
22 نومبر 2011
وقت اشاعت: 10:35

نیوزی لینڈ:49 پنگوئینز منزل کی جانب روانہ

اپنی منزل کو پانے کی خواہش کسے نہیں ہوتی۔ نیوزی لینڈ میں راہ بھٹکے پنگوئینز کو ان کے گھروں کی جانب روانہ کر دیا گیا۔ نیوزی لینڈ کے ساحلی شہر تورنگا میں انتالیس پنگوئینز کو چھوڑا گیا جو گذشتہ دنوں اپنی راہ بھٹک گئے تھے۔



پانچ اکتوبر کو رینا نامی کارگو جہاز سمندر میں ڈوب گیا تھا جس سے تین سو پچاس ٹن تیل رسنا شروع ہو گیا۔ سمندر میں آلودگی سے پنگوئینز کو شدید نقصان پہنچا۔ محکمہ جنگلی حیات کے رضا کاروں نے ان پنگوئینز کی دیکھ بھال کر کے اپنی زمےداریاں پوری کیں اور انہیں ان کی منزل کی جانب روانہ کر دیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.