22 نومبر 2011
وقت اشاعت: 10:8
ٹوکیو:بارہ کلو وزنی سونے کا کرسمس ٹری تیار
جاپان میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ اگلے ماہ آنے والے تہوار کی خوشی میں سونے کا کرسمس ٹری تیار کیا ہے جیسے دیکھ کر لوگوں کے کیمرے نکل آتے ہیں۔ ٹوکیو میں دو ملین ڈالر کی لاگت سے بارہ کلو وزنی سونے کا کرسمس ٹری تیار کیا گیا ہے ۔
اس خوبصورت کرسمس ٹری کو جاپان کی معروف فلاور ارینجمنٹ کمپنی نے سجایا ہے جس میں سونے اور چاندی سے تیار پھول،ربنز اور دیگر سامان کا استعمال کیا گیا ہے۔شاپنگ سینٹر میں رکھے گئے اس منفرد درخت کو دیکھنے لوگوں کی بڑی تعداد ٹوکیو کا رخ کر رہی ہے۔