22 نومبر 2011
وقت اشاعت: 4:26
چین میں برف باری،پہاڑوں نے برف کی چادر اوڑھ لی
چین کے شمالی حصے میں موسم سرد ہو گیا۔سر سبز درختوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔ شمالی مشرقی صوبے جلن میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ۔
شدید موسم کے باعث نظآم زندگی تو درہم برہم ہو گیا ہے لیکن صوبے کے پہاڑ، جنگلات، جھیلوں ،ہوٹلوں نے برف کی موٹی چادر اوڑھ لی۔ جس سے علاقہ کسی دیومالائی کہانی کا منظر پیش کرنے لگا۔