26 جولائی 2013
وقت اشاعت: 7:46
میکسیکو میں مسخروں کی سالانہ پریڈ
میکسیکوسٹی…این جی ٹی…میکسیکو کی سڑکوں پر اُس وقت رنگ اور خو شی ایک ساتھ جمع ہوگئے جب سینکڑوں مسخرے اپنے روایتی حلیوں میں نکل آئے۔ مسخروں کی اس سالانہ پریڈ کا اہتمام مذہبی تہوار کے طور پر کیا گیا تھا جس میں انہوں نے پریڈ کے ساتھ ساتھ لوگوں کو محظوظ کرنے کیلئے منفرد انداز میں فن کا مظاہرہ کیا۔ اس پر یڈ کے دوران رنگ برنگے کپڑوں اور دلچسپ روپ دھارے سیکڑوں مسخروں نے مختلف کرتب بھی پیش کیے۔ مسخروں کے اس عظیم اجتماع کو دیکھ کر یوں لگ رہا تھا کہ جیسے سٹرک پر ایک بڑے پیمانے پر سرکس شروع ہو گیا ہو۔