31 جولائی 2013
وقت اشاعت: 11:33
جنوبی افریقہ: بُل ڈاگ نے بنگال ٹائیگر اور سفید شیر کے بچوں کو گود لے لیا
کیپ ٹاوٴن…این جی ٹی…جنوبی افریقہ میں ایک پالتو انگلش بُل ڈاگ نے بنگال ٹائیگر اور سفید شیر کے ننھے بچوں کو گود لے لیا ہے۔ اس بُل ڈاگ نے اپنی مالکن کے حکم پر بنگال ٹائیگر اور سفید شیر کے بچوں کو ماں کی طرح پالنا شروع کر دیا ہے اور یہ بُل ڈاگ انہیں باقاعدہ طور پر اپنی نگرانی میں ہی رکھتا ہے۔ بنگال ٹائیگر اور سفید شیر کے بچوں کی حقیقی ماوٴں کی ان سے نظر اندازی کے بعد اس بُل ڈاگ نے ان کی پرورش کی ذمہ داری لی جسے وہ بخوبی ادا کر رہا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ بچے جب بڑے ہوجائیں گے تو اس بُل ڈاگ کے اس احسان کو یاد رکھیں گے کہ نظریں پھیرلیں گے…یہ تو وقت ہی بتائے گا۔