3 اگست 2013
وقت اشاعت: 3:26
کھیراہے ہی ایسی چیز کہ چوہے بھی نہیں چھوڑتے
نیویارک… این جی ٹی…یوں توسلاد بنانے کیلئے استعمال کیا جانے والا کھیرابچوں بڑوں سب کو ہی پسند ہوتا ہے لیکن انسانوں کیساتھ ساتھ اب جانور بھی اسے شوق سے کھانے لگے ہیں ،یقین نہیں آتا تو کھیرے کے دیوانے اس چوہے کو ہی دیکھ لیجئے۔وڈیو میں نظر آنے والایہ چوہا کھیرے کا ایسا دیوانہ ہے کہ اس کے ہاتھ میں کھیرا کیا آئے یہ اسے ایسے چٹ کر جاتا ہے کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ جاتے ہیں لیکن یہ بھی کھیرے کا پیچھا اس وقت تک نہیں چھوڑتا جب تک پورے کا پورا ہڑپ نا کر جائے۔