تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
3 اگست 2013
وقت اشاعت: 9:4

امریکا: فیسٹیول میں 1ہزار800 افراد کی نقلی مونچھوں کے ساتھ شرکت

نیویارک…این جی ٹی…امریکی ریاست آئیوا کے شہر فیرفیلڈ میں جاری فیسٹیول میں1 ہزار800 سے زائد افرادنے نقلی مونچھیں لگاکر شرکت کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ فیرفیلڈ میں ہونے والے سالانہ سائیکل رائیڈنگ ایونٹ کے موقع پر 20ہزار سائیکل سواروں کو شہر میں خوش آمدید کہنے کے لیے 1ہزار 800افراد نے مل کر نقلی مونچھوں والوں کا سب سے بڑا اجتماع منعقد کیا جس میں بچے اور بڑوں سمیت مرد و خواتین سب ہی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ فیر فیلڈ کے باسیوں کی اس منفرد کاوش کونقلی مونچھیں پہنے سب سے بڑے اجتماع کی حیثیت سے گینز ریکارڈ بکس میں شامل کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نقلی مونچھوں کے سب سے بڑے اجتماع کا اعزازامریکی ریاست مشی گن کے پاس تھا جہاں رواں سال مارچ میں لافٹر فیسٹیول کے موقع پر1ہزار 544افراد نے یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.