5 اگست 2013
وقت اشاعت: 3:45
گٹار کی آواز سنتے ہی نیند کی وادیوں میں کھو جانے والے ننھے میاں
نیویارک… این جی ٹی…پرانے زمانے میں تو بچے لوری سن کر سو جایا کرتے تھے مگر دور ِجدید کے بچے بھی تیز ہوگئے ہیں،یقین نہیں آتا تو اس چھوٹو میاں کو ہی دیکھ لیجئے جنہیں ممی کی لوری سے زیادہ ڈیڈی کی موسیقی پسند ہے۔جی ہاں انتہائی زوروشور سے روتے ہوئے یہ ننھے میاں گٹار کی آواز سنتے ہی نا صرف خاموش ہو جاتے ہیں بلکہ دھیمے سروں میں موسیقی سن کر ان کی آنکھیں بھی خود بخود بند ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔