5 اگست 2013
وقت اشاعت: 4:34
امریکہ میں 50 ہزار مشروبات کے خالی ڈبوں سے سجایا گیا گھر
ہوسٹن… این جی ٹی…مٹی گارے اور لکڑی کے گھر توبہت ہو تے ہیں لیکن امریکی شہرہوسٹن کے ایک رہا ئشی نے اپنا گھر پچاس ہزار مشروبات کے خالی ڈبوں کی مددسے سجا کر منفرد بنادیا ہے۔ اس شخص نے اپنے گھر کی بیرونی دیواروں کو کینز سے نا صرف سجایا ہے بلکہ اس نے ان ڈبوں کے ڈھکنوں کو کاٹ کر انھیں ہار کی طرح رسی سے باندھ کر دیواروں کے ساتھ لٹکا کر بھی اسے مزید دلکش بنانے کی کامیاب کو شش کی ہے۔یہ گھر شہر میں ناصرف توجہ کا مر کز بناہو اہے بلکہ مقامی اور غیر ملکی سیاح اس گھر کی سجاوٹ کو دیکھنے کیلئے یہاں کا رخ کر تے ہیں۔