7 اگست 2013
وقت اشاعت: 4:37
نوجوانوں کا باسکٹ بال میں شاٹ ڈالنے کا شاندارمظاہرہ
نیویارک…این جی ٹی…آج کل کے نوجوان مقبولیت کیلئے نا تو خطرات سے ڈرتے ہیں اور نہ ہی چیلنجز سے۔ایسے ہی نو جوان یہ بھی ہیں جنھوں نے پھرتی اور مہارت کا شاندار مظاہرہ پیش کرتے ہوئے انٹر نیٹ پر مقبولیت حاصل کر لی ہے۔اس خاص مظاہرے کی وڈیومیں باآسانی دیکھاجا سکتا ہے کہ سوئمنگ پول میں موجود ان 5نوجوانوں نے شاندار ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس مہارت سے بال باسکٹ میں ڈالی کہ دیکھنے والے حیرت سے دنگ رہ گئے۔منچلے جوانوں کے مہارت سے بھرپور اس کر تب کی وڈیو نے انٹرنیٹ پر راتوں رات مقبولیت حاصل کر لی ہے جسے اب تک ہزاروں افراد آن لائن دیکھ کر محظوظ ہو چکے ہیں۔