7 اگست 2013
وقت اشاعت: 8:55
برطانیہ میں گرم ہوا کے غباروں کا35واں سالانہ میلہ
برسٹل …این جی ٹی …برطانیہ کے شہر برسٹل میں گرم ہوا کے غباروں کے35ویں سالانہ عالمی میلے کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں جسکا باقاعدہ آغاز8اگست سے ہوگا۔چار روزہ میلے کے کاؤنٹ ڈاؤن کی تقریب گذشتہ روز منعقد کی گئی جس میں 25رنگ برنگے ہاٹ اےئر بلونز کو فضا میں بلند کیا گیا۔ایشٹن اسٹیٹ کورٹ میں8سے 11اگست تک جاری رہنے والے یورپ کے سب سے بڑے ہاٹ اےئر بلون فیسٹیول میں برطانیہ سمیت دنیا بھر سے آئے شرکاء اپنے منفرد ڈیزائن،سائز اور اشکال والے غباروں کیساتھ شرکت کررہے ہیں۔ اس چار روزہ میلے میں150سے زائد منفرد اور دلچسپ ڈیزائن کے غباروں کو فضا میں بلند کیا جائیگاجن کا نظارہ دیکھنے کم وبیش پانچ لاکھ سے زائد افراد ایشٹن کورٹ اسٹیٹ کا رُخ کریں گے۔