تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
19 اگست 2013
وقت اشاعت: 4:9

نصرت فتح علی خان صاحب کا انوکھا مداح

نیویارک… این جی ٹی…عظیم پاکستانی قوال،موسیقار اور گلوکارنصرت فتح علی خان صاحب کو گزرے ہوئے سولہ برس بیت چکے ہیں لیکن انکی آواز کا جادو اب بھی دنیا بھر میں موجود مداحوں کے دلوں میں گھر کئے ہوئے ہے۔اس ویڈیو میں نظر آنے والے اس گورے کو ہی دیکھ لیجئے جو استاد نصرت علی کا سپر ہٹ گانا ( سانوں اِک پل چین نا آوے) ایسی مہارت سے گاتا ہے کہ یوں گمان ہوتا ہے جیسے یہ اس کی مادری زبان میں ہو۔ڈرم بجا کر اپنی آواز کا جادو جگاتا ہوا یہ اسٹریٹ پرفارمر نا صرف خان صاحب سے اپنی عقیدت کا اظہار کر رہا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ شائقین کی داد بھی سمیٹتا نظر آرہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.