تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
20 اگست 2013
وقت اشاعت: 4:53

انتہائی پھرتی سے پیزاکی روٹی بنانے والا ماہر شیف

نیویارک… این جی ٹی…کھانوں کی تیار ی کے دوران تیزی اور صفائی سے کام کرناہر ایک کے بس کی بات کہاں، لیکن اس نوجوا ن کو تو دیکھئے جو اپنے انوکھے انداز میں اس مہارت سے روٹی بناتا ہے کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔ یہ ماہر شیف کسی بازیگر کی طرح پیزا کی روٹی کئی فٹ بلندی میں ہوا میں اچھالتے ہوئے ایسے شاندار کرتب دِکھاتاہے کہ نا صرف روٹی انتہائی گول اور خوبصورت بنتی ہے بلکہ تیز رفتاری سے ہاتھوں پرمسلسل روٹی گھومتی نظر آتی ہے۔اس حیرت انگیز مظاہرے کے دوران ایک بھی لمحے کیلئے نہ تو اس کے ہا تھوں کی حر کت رکی اور نہ ہی رو ٹی نیچے گری۔کیوں ہے نا ایک ٹکٹ میں دومزے۔ کام کا کام اور تفریح کی تفریح۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.