تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
25 اگست 2013
وقت اشاعت: 13:32

چین کی معمر خاتون آج اپنی 116 ویں سالگرہ منارہی ہیں

بیجنگ…چین کی معمر خاتون آج اپنی 116 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ فو سو چنگ نامی یہ خاتون 1897 میں پیدا ہوئی تھی۔ ان کے خاندان میں 60 افراد حیات ہیں۔انھوں نے اپنی 5 نسلوں کو دیکھا ہے۔وہ اپنی سب سے بڑی بیٹی کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔ان کی بیٹی کا کہنا ہے کہ ان کی 116 سالہ والدہ خود اپنے ہاتھ سے کھانا کھاتی ہیں اور اپنے کپڑے بھی خود دھوتی ہیں۔ فوسو چنگ نے کیرینگ دی فلیگ ورلڈ ریکارڈ میں معمر ترین خاتون کے طورپر نام درج کروالیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.