تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
26 اگست 2013
وقت اشاعت: 10:20

جرمنی :ڈھا ئی سو چکر دار سیڑھیوں پر مشتمل انو کھا رو لر کو سٹر ٹریک

برلن…این جی ٹی…جرمنی کے تھیم پا رک میں رولر کوسٹر ٹریک کی طرز پر ایک عظیم الشان ماڈل تیارکیا گیا ہے جس کا سفر تیزرفتار گاڑی کے ذریعے نہیں بلکہ 249سیڑھیوں کے ذریعے طے کیا جاتا ہے۔ اس منفرد ما ڈل کو 'Tiger and Turtle - Magic Mountain'کا دلچسپ نام دیا گیا ہے جس میں موجود ٹائیگر روایتی رولر کوسٹر کی چیتے جیسی تیزرفتاری لیکن ٹرٹل اس ماڈل کو پار کرنے والوں کی کچھوے جیسی رفتار کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ 120ٹن اسٹیل سے تعمیر ہونے والے اس دلچسپ ماڈل کی اونچا ئی 85فٹ جبکہ کل لمبائی 220میٹر ہے جس کی تعمیر پر 27لاکھ ڈالر کی خطیر رقم کی لا گت آ ئی ہے جبکہ اس پر مو جو د LED لائٹس کی جگمگاہٹ ایک خوبصورت منظر پیش کر تی ہے۔ اسے بنا نے والوں کا کہنا ہے کہ اس منفرد رولر کوسٹر ٹریک کے ذریعے تیز رفتار رولر کوسٹر سے ڈرنے والے افراد بھی چکر دار راستے پر چڑھ کر بلندی کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.