تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
28 اگست 2013
وقت اشاعت: 2:16

لڑکے کاشاپنگ مال میں اپنی گرل گرینڈ کو شادی کی پیشکش کرنا مہنگا پڑ گیا

دبئی…این جی ٹی…لڑکے کا شادی کے لئے لڑکی کو راضی کرنا ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے اورسب کی ہی خواہش ہوتی ہے کہ اس لمحے کو یادگار بنایا جائے۔ایسا ہی کچھ انوکھا کرنے کی ٹھانی اس منچلے بھارتی نوجوان نے اور دبئی کے ایک شاپنگ مال میں مجمع کے سامنے اپنی گر ل فرینڈکی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے اسے شا دی کی پیشکش کر دی ۔ لڑکی نے اس منفرد اور چونکا دینے والے انداز سے متا ثر ہو ئے بغیر اسے چپ کرانے بارہاکی کوشش کی لیکن پھر بھی لڑکا خاموش نا ہوا اور گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اپنی گرل فرینڈ کو پر پوزکر دیا۔اچانک رونما ہو نے والے اس منظر سے حیران اور پر یشا ن یہ لڑکی اپنے دوست کی باتیں سنتی رہی اور پھر میوزیشن سے گٹار چھین کر لڑکے کو دے مارااور آرام سے چلتی بنی۔لمحہ یادگار تو ضرور بن گیا لیکن بدنامی بھی ہاتھ آئی اور دل کے ارماں بھی آنسوؤں میں بہہ گئے۔اب یہ تو نہیں معلوم کہ یہ مقبولیت حاصل کرنے کے لئے رچایا گیا ایک ڈرامہ تھا یا حقیقی منظر،لیکن یہ ویڈیو دنیا بھر کے لوگوں کی توجہ کا مرکز ضرور بن گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.