28 اگست 2013
وقت اشاعت: 5:31
منفرد ڈیوائس سے عام سائیکل ڈی جے مکسر میں تبدیل
ٹوکیو…این جی ٹی …سائیکل دنیا بھر میں استعما ل کی جانے والی عام سی سواری ہے لیکن ایک جاپانی کمپنی نے ایسی دلچسپ ڈیوائس (Device) تیار کی ہے جس کے ذریعے عام سائیکل کو منٹوں میں ڈی مکسرمیں تبدیل کر دیا جاتاہے۔Turntable Rider نامی اس ڈیوائس کو سائیکل کے پہیوں،بریکس اور ہینڈلز کے ساتھ نصب کیا جاتاہے جس کے بعد اس سائیکل پر بیٹھا شخص اسے چلاتے ہو ئے جس انداز میں حرکت دیتا ہے یہ اسی مناسبت سے خودکار نظام کے تحت گانوں کو مکس کر کے موسیقی کے سُر بکھیرتیڈی جے کی خدمات سر انجام دیتی ہے۔