29 اگست 2013
وقت اشاعت: 5:57
جاپانی کمپنی کی تیار کردہ گاڑی نے بھاری بھرکم جہاز کھینچ ڈالا
ٹوکیو … جاپان کی مشہورکارساز کمپنی Nissan کی تیار کردہ گاڑی نے بھاری بھرکم جہاز کھینچ کر عالمی ریکارڈقائم کردیاہے۔ متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ کے بین الاقوامی ائیر پورٹ پر نسّان پیٹرول کارنے170.9ٹن وزنی دیوہیکل جہاز کورسی کی مدد سے کھینچتے ہوئے دنیا کی مضبوط ترین گاڑی کا اعزازحاصل کر لیاہے۔ Ilyushin Il-76نامی کارگو طیارہ دنیا کاپائیدار اور مضبوط ترین کارگو جہاز تسلیم کیا جاتا ہے جسے اس گاڑی نے 50میٹر کے فاصلے تک کھینچ کر یہ عالمی کارنامہ سر انجام دیا اور بحیثیت سب سے بھاری شے کھینچنے والی دنیا کی مضبوط ترین گاڑی کا ٹائٹل حاصل کر کے اپنا نام ریکارڈ بکس میں شامل کروا دیا۔