1 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 4:9
سات سالہ بچی نے اپنا ہونٹ میکینکل میوزک باکس میں پھنسا لیا
بیجنگ…این جی ٹی…چین کے صوبے جیانگژاؤ میں 7سالہ بچی نے اپنا ہونٹ میکینکل میوزک باکس میں پھنسا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق سات سال کی یہ بچی میوزک باکس سے کھیل میں مشغول تھی جب غیر ارادی طور پر اسکا نچلا ہونٹ میکینکل باکس کے پرزوں کے درمیان جاپھنسا۔ اس موقع پر فوری طور پر فائر فائٹرز کے رضاکاروں کی خدمات حاصل کی گئیں جنہوں نے آئرن ایکسل اور پلاسٹک بیس کے درمیان پھنسے ہونٹ کو آزاد کرانے کے لیے تمام پرزہ جات کو ڈھیلا کیا اور بچی کو تکلیف سے نجات دلائی۔