تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 15:45

چین کے چڑیا گھر میں پانڈا کے جوڑے کی 9ویں سال گرہ

بیجنگ…چین کے چڑیا گھر میں پانڈا کے جوڑے کی نویں سالگرہ منائی گئی۔ یوان یوان نے ایک مہینے قبل ننھے پانڈا کو بھی جنم دیا ہے۔ مادہ پانڈا یوآن یوآن یکم ستمبر 2004 اورنر پانڈا توآن توآن 30 اگست 2004 کو پیدا ہوئے تھے اسی لیے چڑیا گھر کی انتظامیہ نے دونوں کی سالگرہ ایک ہی دن منانے کا فیصلہ کیا۔ سالگرہ کے دن پانڈا کے کمروں کو سجایا گیا اور دونوں کے لیے مکئی سے بنے کیک اور جمے ہوئے انگوروں سے پارٹی کی گئی۔ چڑیا گھر میں آئے لوگ بھی سالگرہ کی اس تقریب سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.