2 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 11:56
نیدرلینڈز میں سرخ با ل والے افرادکا سالانہ اجتماع
بریڈا…گزشتہ دنوں نیدر لینڈزکے شہر بریڈا میں سرخ با ل والے افراد کا 8واں سالانہ اجتما ع ہو ا جس میں دنیا بھر سے سر خ با ل والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ریڈ ہیڈ ڈے منانے کا مقصدسرخ بال والے افراد سے ہونے والے امتیا زی اور تضحیک آ میز سلو ک کاخاتمہ کر نا ہے۔ نیدرلینڈزمیں 2005 سے ہر سا ل با قاعدگی سے منا ئے جانے والے اس عالمی دن کے موقع فیشن شو،ورک شاپس اور موسیقی کا بھی اہتما م کیاجا تاہے۔واضح رہے کہ جہاں رواں سال اس اجتماع میں80ممالک سے5ہزار سے زائد سرخ بال والے خواتین و مردوں نے شرکت کی، وہیں 1ہزار672افراد نے ایک مخصوص احاطے میں دس منٹ تک کھڑے رہتے ہوئے سرخ بالوں والے افراد کے سب سے بڑے اجتماع کا عالمی ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔