3 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 5:55
مشہور کارٹون کردار ہومر سمپسن طرز کے دلکش اسکیٹ بورڈ
نیویارک …این جی ٹی …پرانے اور ناکارہ اسکیٹ بورڈ زکو مشہور کارٹون کردارہومر سمپسن طرز کے دلکش اسکیٹ بورڈ میں تبدیل کرتے ہوئے چند ماہر فن کاروں نے یہ بات درست ثابت کردی ہے کہ دنیا میں کوئی بھی شے ناکارہ نہیں ہے۔امریکا سے تعلق رکھنے وا لے کچھ آرٹسٹ پرانے اور استعمال شدہ اسکیٹ بورڈسے دیدہ زیب رنگوں کے اسکیٹ بورڈ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔یہ فن کار اسکیٹ بورڈ پر اس مہارت سے پینٹنگ کرتے ہیں کہ حقیقت سے قریب تر کارٹون کرداراُبھر کر سامنے آجاتے ہیں۔کیوں ہے نا کمال کا آئیڈیا۔