تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
10 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 7:21

سالانہ اربوں روپے کی بجلی چوری، کیا کسی افسر کیخلاف کارروائی ہوئی؟

اسلام آباد…ملک میں سالانہ اربوں روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے جس میں محکمے کے اہلکار خود بھی ملوث ہوتے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف بھی کہہ چکے کہ بجلی اور گیس چوری سے سالانہ ڈیڑھ سے ڈھائی سو ارب کا نقصان ہو رہا ہے مگر کیا بجلی چوری کرانے والے کسی افسر کے خلاف کارروائی کی گئی؟ پاکستان کو توانائی کے شدید بحران کا سامنا ہے اور ایسے میں بجلی اور گیس چوری کتنی بھاری پڑتی ہے ، یہ عوام سے بہتر شاید کوئی نہیں جانتا کیوں کہ بوجھ کسی نہ کسی طرح انہی پہ پڑتا ہے۔ حکومت کو بھی احساس تو ہے اور وہ بجلی چوری کی روک تھام بھی چاہتی ہے لیکن نئی حکومت نے عملی اقدامات کتنے کیے؟ کیا کسی ایس ڈی او، ایکسیئن، سپرنٹنڈنٹ انجینئر، چیف انجینئر یا کسی اور افسر کو پکڑا گیا؟ وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یقین دلاتے ہیں کسی کو چھوڑیں گے نہیں، بے شک کوئی سی ای او ہو، ہم نے بجلی چوری کے علاقوں کی نشاندہی کر لی ہے اور ان کی بھی جو عرصہ دراز سے ایک ہی جگہ پیسے دے کر لگے ہوئے ہیں، وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی مزید کہتے ہیں کہ حکومت ایف آئی اے کی مدد سے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے لیکن چورعدالتوں سے حکم امتناعی لے آتے ہیں۔ اب بجلی چوروں کے خلاف ا یسا قانون آئے گا کہ ضمانتیں بھی نہیں ہو سکیں گی اور چوری کرانے والوں کی نوکری سے بھی چھٹی ہو جائے گی۔ پیپکو کی اپنی ہی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 88ارب یونٹ بجلی خریدی گئی جس میں سے 17ارب 76کروڑ یونٹ سے زیادہ بجلی چوری اور دیگر نقصانات کی نذر ہو گئی، سوال یہ ہے کہ پونے دو سو ارب روپے کے ان بجلی نقصانات پر پیپکو کے سربراہ کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.