11 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 4:40
5اعشاریہ20میٹر اونچا ڈومینو ٹاور بنانے نیا عالمی ریکارڈ
لندن… این جی ٹی…گھنٹوں کی محنت سیکنڈوں میں برباد لیکن عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے بعد۔برطانوی شہر برسٹل میں دو انجینئرز نے ڈومینوز کا سب سے اونچا ٹاور کھڑ اکرکے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔ٹام ہالمز نامی انجینئر نے اپنے ساتھی کیساتھ ملکر2ہزار688ڈومینوزکو 5اعشاریہ20میٹر(17فٹ ساڑھے3انچ)اونچے ٹاور کی شکل میں ترتیب دیا۔ساڑھے سات گھنٹوں کی کڑی محنت ،احتیاط اور صبرو تحمل کے بعد کھڑے کیے گئے ٹاور نے سابقہ ریکارڈ کو20سینٹی میٹر کے اعتبار سے پیچھے چھوڑ دیا جسے گینز ریکا رڈبکس میں شامل کرلیا گیا۔کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد تخلیق کیا گیا یہ ڈومینو ٹاور بعدازاں ہاتھ کے ہلکے سے ٹکراؤ سے زمین پر ڈھیر کردیاگیا۔