تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 4:39

پیروں اور منہ میں پینسل دبا کر تصاویر بنانے والا باصلاحیت فنکار

بیجنگ… این جی ٹی…ہاتھوں کی انگلیوں سے پینسل پکڑ کر تصاویر بنانا ایک عام بات ہے لیکن ہم آپکو ایک ایسے آرٹسٹ سے ملواتے ہیں جس نے جسمانی کمزوری کو اپنے ارادوں کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا اور شوق کی تکمیل کا ایک انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے ۔ Huang Guofu نامی یہ چینی فن کاردونوں بازوؤں سے محروم ہے تاہم اپنی خدادداد صلاحیتوں کے اظہار کیلئے وہ ناصرف اپنے پیروں کے استعمال سے آرٹ کے شاہکار تشکیل دینے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ منہ میں پینسل دبا کر بھی پینٹنگز بنالیتا ہے۔داہنے پاؤں اور دانتوں میں پینسل دبا کر یہ باصلاحیت فنکار آرٹ کے نادر نمونے تخلیق کرتا ہے جن میں بیشتر اسکیچز قدرتی مناظر پر مبنی ہوتے ہیں جو آرٹسٹ کی فطرت سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.