تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
14 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 4:29

دنیا کے بدصورت ترین جانور کا خطاب ایک مچھلی کو مل گیا

کینبرا… این جی ٹی…رنگ برنگی مچھلیاں یوں تو اپنی خوبصورتی کے باعث دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنتی ہیں لیکن اس مچھلی نے تو دنیا کے بدصورت ترین جانور ہونے کا ٹائٹل اپنے نام کروالیا۔جی ہاں آسٹریلیاکے گہرے پانیوں میں پائی جانے والی بلوب فش ( Blobfish) تقریباً1 فٹ لمبی اس مچھلی کو یہ خطاب جانوروں کی بقاء کے لئے کام کرنے والی ایک تنظیم کے تحت کروائی جانے والی رائے شماری کے ذریعے ملا۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ میں پایا جانے والا اڑنے کی صلاحیت سے محروم کپاکو ( kakapo)نامی ایک طوطاجبکہ تیسرے نمبر پر میکسیکو میں پائی جانے والی ایک چھپکلی رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.