17 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 4:38
پیرس میں تیس ہزار خواتین کی انوکھی ریس
پیرس… این جی ٹی…فرانس کے شہر پیرس میں خواتین کی دوڑ کا مقابلہ ہوا جہاں رنگ برنگے ملبوسات میں ہر عمر کی عورتوں نے انتہائی جوش و خروش سے حصہ لیا۔وومینز اونلی نامی یہ انوکھی ریس پیرس میں ایفل ٹاور کے پاس ہوئی جس میں لگ بھگ تیس ہزار سے زائد خواتین نے شرکت کی اور خوب دوڑیں لگائیں۔اس موقعے پر چلنے پھرنے سے معذور خواتین بھی کسی سے پیچھے نہیں رہیں اور وہیل چیئر پر سوار ہو کر آگے بڑھنے کی لگن میں مگن نظر آئیں اور یہ ثابت کر دیا کہ وہ بھی کسی سے پیچھے نہیں۔