17 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 9:28
پنجرے میں لیٹ کر مساج کے مزے لیتے چیتے میاں
دنیا بھر میں انسان جسم کا مساج کروا کر ذہنی دباؤ اور ٹینشن کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اب لگتا ہے کہ جانوروں کو بھی تھکاوٹ دور کرنے کیلئے مساج کی ضرورت پڑ گئی ہے۔یقین نا آئے تو اس چیتے کو ہی دیکھ لیجئے جوپنجرے میں لیٹ کرچڑیا گھر کے ملازم سے ایسے مساج کروا رہا ہے کہ جیسے نا جانے کتنی مشقت کر کے بعد تھک ہار کربیٹھا ہو۔دوسری طرف مساج کرنے والے شخص کو بھی اس کی بہادری پر داد دینی پڑے گی جو خونخوار چیتے کی غراہٹیں سننے کے بعد بھی کیا مجال جو اپنے کام سے ذرا سا گھبرایا ہو۔