18 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 5:3
چین میں دنیا کے بلند ترین ائیر پورٹ کا افتتاح کر دیا گیا
بیجنگ… این جی ٹی…چینی صوبے سچوان ( Sichuan) کے شہر تبت میں دنیا کے بلند ترین ائیر پورٹ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔تین سال کے عرصے میں تعمیر ہونے والاڈاؤچنگ یاڈنگ ( Daocheng Yadin)نامی ائیر پورٹ سطح سمندر سے تقریباً چار ہزار چار سو گیارہ میٹر بلند ہے۔ چین کے دور دراز صوبے میں واقع اس علاقے تک بس کے ذریعے دشوار گزار راستوں پر سفر کرتے ہوئے پہنچنے میں دو دن صَرف ہو جاتے تھے لیکن اس ائیر پورٹ کی تعمیر کے بعد یہ سفرصِرف ایک گھنٹے میں طے ہوگا جس کا مقصد تبت میں سیاحت کو فروغ دنیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل دنیا کے سب سے بلند ترین ائیر پورٹ کا اعزاز بھی چینی علاقے تبت میں ہی واقع کاکامڈ ائیرپورٹ کے پاس تھا جو سطح سمندر سے چار ہزار تین سو چونتیس میٹر بلند ہے لیکن اس نئے ائیر پورٹ کی تعمیر کے بعد وہ دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔