تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
19 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 4:23

جرمنی: خرابی کا حل نہ نکلنے پرBMW گاڑی کی تباہ کرڈالی

برلن… این جی ٹی…عام طور پر کہا جاتاہے کہ مہنگا رلائے ایک بار سستا رلائے باربار،لیکن جرمنی میں ایک شخص نے مہنگی ترین لگژری گاڑی BMWخریدی جس نے اسے ایک بار نہیں بلکہ بار بار رلایا یہاں تک کہ نوبت اسے اپنے ہاتھوں سے توڑنے تک پہنچ گئی۔اس شخص نے بڑے ارمانوں سےBMW M6 خریدی جس میں کچھ تکنیکی خرابی سامنے آگئی جسے ٹھیک کر وانے کیلئے یہ صاحب اپنی گاڑی جرمنی کے علاوہ اٹلی تک کے BMW سروس سینٹرز لے کر گئے لیکن خرابی دور نہ کی جاسکی ۔ گاڑی ٹھیک کر وانے کے بعدہر مر تبہ نتیجہ وہی صفر سامنے آیا تو اس شخص نے جرمنی میں منعقدہ مو ٹر شو کا رخ کیا اور وہا ں اپنی BMWکو لوگوں کے سامنے کلہاڑی اور ہتھوڑی سے توڑ کر اپنے اندر مو جود غصے کو نکال دیا۔اس کام میں ان کے دوست بھی ان کے ساتھ ساتھ تھے جسے وہاں مو جود میڈیا نے فوراً کیمرے کی آنکھ میں بھی محفوظ کر لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.