19 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 7:20
آہنی ہاتھوں کا مالک شخص، کیل ٹھونکنے کیلئے کسی ہتھوڑے کی ضرورت نہیں
کیف…این جی ٹی …ویسے تو کیل ٹھونکنے کا کام ہتھوڑے سے لیا جاتا ہے لیکن یہ شخص اس کام کے لئے کسی ہتھوڑے کا محتاج نہیں۔جی ہاں یوکرین سے تعلق رکھنے والا ڈینس نامی یہ شخص اس قدر مضبوط ہاتھوں کا مالک ہے کہ با آسانی اپنے ہاتھ کا استعمال کرتے ہوئے لکڑی میں کیل ٹھونک دیتا ہے۔کیل کو ہاتھ میں پکڑ کر یہ شخص اسے اس قدر قوت سے لکڑی پر مارتا ہے کہ دیکھتے ہی دیکھتے کیل اندر تک چلی جاتی ہے اور اگر ایسا نا ہو تو ان صاحب کی ایک ضرب ہی کافی ہے۔