تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
19 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 9:13

نائیجیرین اسمبلی میں اراکین پارلیمنٹ گتھم گتھا

امبوجا …این جی ٹی…پا رلیمنٹ اراکین کے درمیا ن لڑا ئی جھگڑے اور ما ر پیٹ کے واقعا ت صرف پا کستا ن ہی میں رونما نہیں ہو تے بلکہ دنیا بھر میں کئی ایسے ممالک ہیں جن کی قومی اسمبلیاں بارہا جنگ کا میدا ن بن چکی ہیں۔نا ئیجیرین کے دارالحکومت امبوجا میں بھی گذشتہ دنوں ایسی ہی ایک نظارہ دیکھنے کو ملا جہاں دیکھتے ہی دیکھتے ایوانِ نمائندگان اکھاڑے میں تبدیل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق سات ہفتوں کے وقفے کے بعد شروع ہونے والے لوئر ہاؤس اجلاس میں جب حکومتی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے اراکین نے خطاب کرنا چاہا تو صدر کے حامی ممبر پارلیمنٹ نے اُن پر جملے کسنا شروع کردیا۔بس پھر کیا تھا زبانی کلامی لڑائی سے دیکھتے ہی دیکھتے جہاں نوبت ہاتھا پائی تک جاپہنچی وہیں اراکین نے جھگڑے میں کپڑے تک پھا ڑ دئیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.