20 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 3:46
امریکہ میں دنیا کی سب سے بڑی براؤنی تیار کرنے کا عالمی ریکارڈقائم
نیویارک… این جی ٹی…امریکہ میں ماہرباورچیوں نے دنیا کی سب سے بڑی براؤنی تیار کر تے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔امریکی شہر ڈیفینی میں موجود کیک تیار کرنیوالی ایک بیکری نے234پاؤنڈ وزنی مزیدار براؤنی تیار کر لی ہے جو 11فٹ لمبی اور 6فٹ چوڑی ہے۔54پاؤنڈمکھن اور27پاؤنڈ چاکلیٹ کے استعما ل سے بنائی گئی اس براؤنی کے 1ہزار 2سو ٹکڑوں میں تقسیم کر کے 3ڈالر میں فی ٹکڑا فروخت کیا گیا۔ ورلڈ ریکارڈ اکیڈمی نے اس مزیدار براؤنی کو بطور دنیا کی سب سے بڑا براؤنی کی حیثیت سے ریکارڈ بک میں درج کر لیا ہے۔