تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
22 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 3:19

22 قیراط سو نے سے تیارlamborghiniکا ر نمائش کیلئے پیش

دبئی… این جی ٹی…دنیا بھر میں کا ر وں کے شو قین حضرات کے لئے نت نئے ما ڈلز اور رنگوں کی کا ریں متعا رف کر وائی جا تی ہیں لیکن دبئی میں 22قیراط سونے سے Lamborghini کا ر کا ایک چھو ٹاسا ماڈل تیار کر کے نمائش کیلئے پیش کر دیا گیا ہے۔اس Lamborghini ماڈل کی مالیت 7.8ملین ڈالر ہے جسے حقیقی کار کی ہو بہو شکل میں صرف 25 انچ سائز میں تیارکیا گیا ہے۔اس گولڈLamborghini میں سونے کے ساتھ ساتھ ہیروں کا بھی اس کی سجاوٹ کیلئے استعما ل کیا گیا ہے جو کہ شیشے کے ایک شوکیس میں اپنی پوری آب وتاب سے چمک کر لو گوں کو اپنی جانب متوجہ کر رہی ہے۔ دبئی کے ایک نامور شو روم میں مو جود اس Lamborghiniکے قیمتی ترین ننھے ماڈل کو اس سال کے آخر میں دنیا بھر میں بھی نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔ دور سے ہی اپنی چمک دھمک کے باعث اپنی انفرادیت سے آگاہ کرتی اس Lamborghini کو یقیناً چلانا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بھی ہے کیو نکہ یہ صرف اور صرف ایک ماڈل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.